counter easy hit

ہیلری کی مخالفت کر نے والی خواتین کا ٹھکانہ جہنم ہوگا، میڈلین البرایٹ

Clinton opposed

Clinton opposed

واشنگٹن……. سابق امریکی وزیر خارجہ میڈلین البرایٹ اور امریکا میں حقوق نسواں کی علمبردار گلوریا اسٹینین نے ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی ان خواتین پر شدید تنقید کی ہے جو صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن پر دوسرے امیدواربرینی سنڈر کو فوقیت دے رہی ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلری کلنٹن کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان دونوں خواتین راہنماوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن کی صدر کے عہدے پر نامزدگی امریکی سیاست کا اہم سنگ میل ہوگی اور اگر وہ جیت گئیں تو یہ ایک حقیقی انقلاب ہوگا۔ اس موقع پر تند لہجے میں خطاب کرتے ہوے سابق صدر بل کلنٹن میڈلین البرایٹ نے کہا کہ وہ تمام خواتین جو ہیلری کلنٹن کی مخالفت کر رہی ہیں انکا ٹھکانہ جہنم میں ہوگا۔