counter easy hit

اشتہار میں گھڑی کی سوئیوں کو 10 بجکر 10 منٹ پر کیوں رکھا جاتا ہے؟

Clockwise in the

Clockwise in the

آپ اخبارات، جرائد اور انٹرنیٹ پر ہر روز گھڑیوں کے اشتہارات دیکھتے ہوں گے لیکن کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ ہر گھڑی کے اشتہار میں ایک ہی ٹائم کیوں دکھایا جتا ہے۔
لندن: (یس اُردو) آپ اخبار میں دئیے گئے کسی اشتہار کو دیکھئے یا انٹرنیٹ پر گھڑیوں کی فروخت کا کوئی اشتہار، آپ کو یہ دیکھ کر حیرت ہوگی کہ تقریباً ہر گھڑی پر ایک ہی ٹائم نظر آئے گا جو 10 بجکر 10 منٹ ہے۔ اس دلچسپ وجہ کا انکشاف ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں گھڑیاں فروخت کرنیوالی کمپنی ٹورنیو کے نائب صدر اینڈریو بلاک نے کیا۔ ان کے مطابق سوئی والی گھڑیوں کے اشتہارات شائع ہونا شروع ہوئے تو گھڑی سازوں نے ان اشتہارات کو صارفین کیلئے دلکش اور خوشگوار بنانے پر غوروفکر شروع کیا۔ ان کے مطابق آپ نے دیکھا ہوگا کہ ٹیکسٹ میسجز اور ای میل میں بکثرت استعمال ہونے والا سمائلی فیس ایک دائرے اور اس کے اندر بنی قوس پر مشتمل ہوتا ہے۔ گھڑی کا ڈائل بھی عموماً دائروی شکل کا ہوتا ہے اور جب اس کے اندر سوئیاں 10 بجکر 10 منٹ کے ٹائم پر دکھائی جاتی ہیں تو یہ ایک سمائلی فیس کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔اینڈریو کے مطابق اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ عموماً کمپنی کا نام اور لوگو ڈائل کے اوپر والے حصے میں ہوتا ہے جب سوئیاں 10 بجکر 10 منٹ کا ٹائم دکھاتی ہیں تو لوگو ان کے درمیان نمایاں نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی گھڑی ساز کمپنیاں اپنی گھڑیوں کے اشتہارات میں 10 بجکر 10 منٹ کا ٹائم دکھاتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیجیٹل گھڑیوں کا دور آنے کے بعد بھی یہ روایت قائم رہی اور اکثر ڈیجیٹل گھڑیوں پر بھی 10:10 کا ٹائم دکھایا جاتا ہے۔ اگرچہ اس کا سمائلی فیس سے کوئی تعلق نہیں تاہم یہ سوئی والی گھڑیوں کے دور کی روایت کا تسلسل ضرور ہے۔