counter easy hit

اسکول بند کرنے کےفیصلےپرپنجاب حکومت سے شدیداختلاف ہے، نثار

closing schools, Nisar

closing schools, Nisar

اسلام آباد……وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا علی خان نے اسکول بند کرنےکےپنجاب حکومت کے فیصلے پر شدیدتنقیدجبکہ خیبرپختونخواحکومت کی تعریف کی ہے اور کہا کہ سکول بند کرکےگھر بیٹھ جائیں ، دہشت گرد بھی یہی چاہتے ہیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسکول بند کرنے کےفیصلےپرپنجاب حکومت سے شدیداختلاف ہے، اسکول کھلے رکھ کر بھی سیکورٹی بہتربنائی جاسکتی ہے ۔ کےپی کےنےسکول کھلےرکھ کر اچھی مثال قائم کی۔وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ شدید مایوسی کےشکار دہشت گرد سافٹ ٹارگٹس کی تلاش میں ہیں ، کیا ہم اسکول، تجارت بند کرکے گھروں میں بیٹھ جائیں۔ اگر ایسا کرتے ہیں تو یہ تو وہی کام ہے جو دہشت گردچاہتے ہیں کہ ہم کریں۔وزیرداخلہ چودھری نثارنےبتایاکہ وزیر مملکت کیڈ نے انہیں فون کرکے اسلام آباد میں اسکول بند کرنے کا پوچھا تو ان سے کہا کسی صورت اسکول بند کرنے کی ضرورت نہیں۔ پرائیو یت اسکول بند کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔