counter easy hit

اب بھی کہو بزدار کچھ نہیں کررہا!! کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ۔۔۔ کن شہروں میں خصوصی لیباٹریاں بنانے کا فیصلہ ہوگیا؟ سمری تیاری

لاہور (ویب ڈیسک) اب بھی کہو بزدار کچھ نہیں کر رہا۔ کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کی سہولت مزید شہروں میں دینے کی تیاری کر لی گئی،4 شہروں میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی خصوصی لیبارٹریاں بنانے کی سمری تیار کی گئی، خصوصی لیبارٹریوں میں صرف کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت 4 مزید شہروں میں فراہم کرنے کی تیاری کرلی، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے رات گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت 4 مزید شہروں میں فراہم کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں،4 شہروں ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں لیبارٹریاں بنانے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ خصوصی لیبارٹریوں میں صرف کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہی ہوں گے، ایک لیبارٹری کے قیام پر تقریبا 80 ملین خرچ آئے گا،ٹیسٹ کی سہولت مقامی سطح پر ہونے سے ٹیسٹ جلد ہو سکیں گے، سیمپل اسلام آباد یا لاہور لانے کی ضرورت ختم ہو سکے گی، ٹیسٹ رزلٹ جلد آنے سے مریض کو فوری الگ کیا جا سکے گا جس سے پھیلاو رکے گا، لیبارٹریاں قائم کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو رات کو ہی بھجوا دی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website