سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب کے دعوے ٹھاہ،زمینی ریکارڈ میں غریبوں سے ہاتھ ہو گیا،پٹواریوں نے جدید ریکارڈ میں دو نمبری کے پچھلے تمام ریکارڈ کو مات دے دی تفصیل پنجاب حکومت کا اراضی کے کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل سے غریب اور نادار کسانوں کو سوائے محرومی کے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے ،صاحب ثروت اور طاقتور اشخاص نے دونوں کو کمپیوٹرائزڈ اپنے شراکت داروں کو اسطرح باہر نکال دیا ہے جیسے مکھن سے بال نکالا جاتا ہے،غریب اور بے کس عوام سراپاء احتجاج ہے۔اس ہیرا پھیری میں متعلقہ پٹواری ہمراہ عملہ اور کمپیوٹر ریکارڈ پر تعینات عملہ برابر کا حصہ دار ہے۔سابق ادوار میں پٹواری کچھ مرلوں کا ہیر پھیر کرتے تھے جبکہ جدید ریکارڈ میں دو نمبری کے پچھلے تمام ریکارڈ کو مات دے رکھی ہے۔حکومت کے صاحب اقتدار اور حکام سے اپیل ہے کہ اراضی کو موقع پر جا کر تقسیم کیا جائے تا کہ با اثر اور طاقتور اشخاص کا قلع قمع ہو سکے