پنجاب حکومت نے سفر کوایک نئی جہت دینے کے منصوبےپر غور شروع کر دیا ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہورکے3 مقامات اوراسلام آبادسےمری تک روپ ویز ٹرانسپورٹ متعارف کرانےکے لیے قابل عمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔پنجاب میں سفر کی جدیدسہولتیں متعارف کرانے کا سہرا شہباز شریف کےسر جاتاہے،اب انہوں نے روپ ویز ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانےپر غور شروع کردیا،اس سلسلے میں مختلف تجاویزپرغورکےلئے ایک اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ یہ ایک اچھا اور شہریوں کیلئےدلکش آئیڈیا ہے، روپ ویز ٹرانسپورٹ کوعوام کی سفری سہولتوں کے لئےاستعمال میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ روپ ویز سسٹم تیار کرنےوالی غیر ملکی کمپنی نے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر اس پروگرام پر کام کرنےپر اتفاق کیا ہے۔وزیراعلیٰ نےلاہور میں امامیہ کالونی سےریلوے اسٹیشن ،مقبرہ جہانگیرسےگریٹراقبال پارک اورجلو سےٹھوکر نیازبیگ جبکہ اسلام آباد سےمری تک روپ ویز چلانےکی فزیبیلٹی جلد تیار کرنے
کی ہدایت کر دی۔