counter easy hit

وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے نقل کو جڑ سے ختم کرنے میں ساتھ دینے کی اپیل

 کراچی: سندھ بھر میں کل سے میٹرک کے امتحانات شروع ہورہے ہیں اور نقل کی روک تھام کے لیے وزیراعلی نے کھلا خط لکھ کر والدین اور اساتذہ سمیت امتحانی معائنہ کارعملے سے نقل کو جڑ سے ختم کرنے میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

Cm Sindh appeal with the parents to eliminate the forgery from root

Cm Sindh appeal with the parents to eliminate the forgery from root

کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کےانتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور ہرسال کی طرح اس سال بھی نقل کی روک تھام کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تیار ہیں لیکن اس بار نقل کی روک تھام کے لیے وزیراعلی سندھ بھی میدان میں آگئے ہیں اور نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے والدین کے نام کھلا خط لکھ دیا ہے جس میں وزیراعلیٰ نے طلباء اور ان کے والدین سے نقل کی بری عادت کے خاتمے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنےکی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نقل جیسی لعنت سے تعلیمی شعبے کی ترقی متاثر ہورہی ہے جب کہ آئندہ نسل کے مستقبل پر بھی منفی اثر پڑے گا لہذا انتظامیہ نقل روکنے کے لیے جامع اقدامات کرے، اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ وزیراعلی نے خط میں کہا کہ آئیں ملکر اپنے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں، قوم کی کامیابی ایمانداری، سخت محنت اور مخلصانہ کوششوں سےہی ممکن ہے، یقین ہے کہ طلباء اپنے والدین اور اساتذہ کی رہنمائی میں اعلیٰ اقدار کو اپنائیں گے اور نقل کے عمل کو رد کر دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website