وزیراعلیٰ سندھ نے میئرکراچی کے ہمراہ کراچی میں گولیمار انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔
صادقین انڈر پاس گولیمار چورنگی پر بنایاگیا ہے جو 375 میٹر لمبا اور 8 میٹر چوڑا ہے۔اس کی تعمیر پر450 ملین روپےلاگت آئی ہے۔اس میں بارش کے پانی کے نکاس کا انتظام رکھاگیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،یہ ملک کو چلانے والا شہر ہے،یہاں جتنے پیسے خرچ کیے جائیں کم ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر میں شہریوں کو تکلیف ہوئی اس پر معذرت خواہ ہیں۔ شہرکےمسائل بہت زیادہ ہیں، اختیارات کو چھوڑیں ،ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا،ہم مسائل کے حل کی طرف جارہے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ انڈر پاس کو گولیمار کے بجائے صادقین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ گولی مارنے اور چائنا کٹنگ سے جان چھڑائی جائے۔