کراچی (نمائندہ یس نیوز)میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدل دائم سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سعودی قونصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سعودی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا سندھ کی معیشت میں اہم کردار ہے۔ہمارے بہت سے لوگ سعودی عرب میں کام کرر ہے ہیں۔ملاقات میں سعودی قونصل کا بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستان کا بھی کردار ہےاور ہماری ایمبیسی روزانہ اوسطاً ~700 ورک ویزے جاری کرتی ہے۔سعودی حکومت نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔