counter easy hit

وزیراعلیٰ سندھ کی جاری تعمیراتی کام تیزکرنے کی ہدایات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کا اچانک دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں جائز ہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام سڑکوں کی تعمیر کی وجہ سے شدید مشکلات میں ہیں۔جولائی میں یونیورسٹی سے صفورا گوٹھ تک سڑک مکمل کی جائے۔

CM, Sindh, ordered, to, complete, construction, projects, soonوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھٹی کے روز کو بھی کام کا دن بنایا اور صبح سویرے بغیر پروٹوکول کے وزیربلدیات سندھ جام خان شورو کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے نکل پڑے ۔مراد علی شاہ پہلے طارق روڈ پہنچے اور وہاں زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کام کی تفصیلات معلوم کیں پھر وزیراعلیٰ حسن اسکوائر پہنچ گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو کام تیز کرنے کی ہدایات کی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کے سامنے بھی جاری کام کا معائنہ کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ کراچی یونیورسٹی سے صفورا چورنگی تک روڈ کی خراب حالت میں ہے اور اس کی تعمیر میں پانی کی نکاسی کے لیے پائپ بھی صحیح طریقے سے لگنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جولائی تک یونیورسٹی سے صفورا تک سڑک مکمل چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ناردرن بائی پاس کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website