میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے کنوینیئر ہوں گے
لاہور (یس اُردو ) ساہیوال کے کنعان پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جبکہ ممبر وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم اور ڈی جی پی ایچ اے کمیٹی میں شامل ہیں ۔ کمیٹی 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی