قیمت پر کنٹرول ملتے ہی سی این جی مالکان مافیا بن گئے۔پہلے ہی جھٹکے میں سی این جی کی قیمت ساڑھے تین روپے فی کلو تک بڑھادی گئی۔
CNG pumps in Sindh owners raised the price
ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ میں سی این جی پمپس مالکان نے کارٹیل بنالیا، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمت ڈھائی سے ساڑھے تین روپےاضافے کے بعد 70 تا 71 روپے کلو ہوگئی ہے۔سندھ میں سی این جی قیمت بڑھنے پر عوام نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ میں سی این جی پمپس مالکان کو قیمت مقرر کرنے کی اجازت ہے ۔