ہری پور: بلدھیر کے قریب مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
coach and high roof Clash 7 killed in Huree pur
یس نیوز کے مطابق ہری پور کے علاقے بلدھیر میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ اور ہائی روف میں تصادم ہو گیا، حادثے میں ایک بچے سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی بھی دم توڑ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر تو تیز رفتاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔