counter easy hit

آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

COAS petitions in the Lahore High Court to extend jobs

COAS petitions in the Lahore High Court to extend jobs

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے متفرق درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم دیا جائے۔

ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی قیادت میں فوج نے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس پر پوری قوم جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف دیکھنا چاہ رہی ہے لہذا حکومت کو آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف 27 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں، اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں موجودہآرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی تھی تاہم اسے خارج کردیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website