کوکا کولا پاکستان میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور فیصل آباد، اسلام آباد کے علاقے میں نئے پلانٹ لگائے گا۔
Coca-Cola decided to set up plant in Pakistan
اس سلسلہ میں گزشتہ روز پاکستان ترکی بزنس کونسل کوکا کولا سیوریج پاکستان نے3 رکنی وفد نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور وزیر مملکت مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور سازگار حالات کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔کوکا کولا کمپنی نے جی ایم نے اس سلسلہ میں سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پاکستان میں دو نئے پلانٹ لگانا چاہتے ہیں اور کمپنی پہلے ہی اپنے موجودا پلانٹ میں توسیع کے لئے 500ملین ڈالر کی اس سال سرمایہ کاری کر چکی ہے۔انہوں نے بورڈ سے درخواست کی ٹیکس کے معاملات میں تعاون کیا جائے، کیونکہ کچھ گروپ انڈسٹری پراپرٹی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہے اور اس سے نہ صرف کمپنی کی شہرت خراب ہوتی ہے، جبکہ پاکستان کی آمدنی میں بھی کمی ہورہی ہے۔حکومت پاکستان کو قانونی طور پر کام کرنے والی کمپنیوں کی مدد کرنی چاہئے اور ان کو ساز گار ماحول فراہم کرنے کےلئے تعاون کرنا چاہئے۔