وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر قائم ہیں ، کوئی دوسرا نہ مانے تو وہ لاعلاج ہے ، میں نہ مانوں کی ضد پر قائم رہنے والوں کا ہم کچھ نہیں کرسکتے ۔
آزادکشمیر کونسل سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب برداشت اور مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے، ہم آج تک میثاق جمہوریت پر قائم ہیں،نہ ماننے والوں کا کوئی علاج نہیں،ایک دوسرے کو برداشت کریں۔وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان عبدالخالق وصی اور چودھری محمد صدیق سے حلف لیا۔اجلاس میں میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔بعد ازاں وزیراعظم نےوادی نیلم میں بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والی بس کا معائنہ کیا اور واقعے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔گزشتہ مہینے بس پربھارتی حملے میں 7شہری شہید ہوئے تھے۔اس سے پہلے وزیراعظم نوازشریف مظفر آباد پہنچے تو آزادکشمیر کے صدراوروزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔