لاہور…..عمر اکمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ روانہ تو ہو گئے ہیں لیکن وہ پہلا ٹی ٹوئنٹی بینچ پر بیٹھ کر ہی دیکھیں گے ۔ائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ایس این جی پی ایل کی جانب سے یو بی ایل کے خلاف فائنل میں عمر اکمل نے ڈریس گائیڈ لائن کی پابندی نہیں کی جس کی وجہ سے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی سی بی کی جانب سے ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔عمراکمل نیوزی لینڈ کے خلاف 15 جنوری کو ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیل سکیں گے۔