کلاسیکی، لوک، قوالی اور بہت کچھ اور لیے کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کی نشریات کی تیاریاں شروع ہوگئیں، دسویں سیزن کے پرفارمرز علی سیٹھی اور عایمہ بیگ کا نام منظر عام پر آ گیا۔
Coke Studio 10th season, Ali Sethi and Aima Baig will perform
ملک کے اس مشہور میوزک شو کے دسویں سیزن کے لاین کے حوالے سے سامنے آنے والا پہلا نام گلوکار علی سیٹھی کا ہے۔ انتہائی مختصر وقت میں گلوکاری کے میدان میں اپنا نام کرنے والے نوجوان آرٹسٹ کی کوک سٹوڈیو کے لیے اس بار تیسری پرفارمنس ہوگی۔ گزشتہ سیزن میں علی سیٹھی کی عابدہ پروین کے ساتھ اس پرفارمنس کو خاصی شہرت ملی۔ علی سیٹھی کے ساتھ دسویں سیزن کی ایک پرفارمر گلوکارہ عایمہ بیگ ہیں۔ فلم ٹی وی کے نغموں سے شہرت حاصل کرنے والی حالیہ لکس سٹایل ایوارڈ ونر عایمہ کی کوک سٹوڈیو کے اس دسویں سیزن میں ڈیبیو پرفارمنس ہوگی۔