لاہور(یس شوبز ڈیسک)کوک سٹوڈیو سیزن نائن کی چوتھی قسط نے میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا، انڈین و پاکستانی میوزک اور سنگرز کا فیوژن ناظرین میں پہلے سے زیادہ مقبولیت کا باعث بن رہا ہے
اللہ بالی میں نرمل رائے اور جابر عباس کی دل آویز آوازوں نے ایک سحر باندھ رکھ اہے جس کو ناظرین میں بے حد پسند کیا گیا ہے۔
آیا لاریے میں نعیم عباس روفی اور میشا شفی نے کلاسیکل اور پاپ کا فیوژن پیش کیا جو کہ ایک منفرد تجربہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی کوک سٹوڈیو ایشیا میں نمبر ون اور ورلڈ چارٹس پر اہمیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔
پارا چنا دے میں شلپا رائو اور نوری بینڈ کا شاہکار گانا شامل کیا گیا ہے جو کہ راک میوزک اور دل آویز دھن کے باعث بہت زبردست گانا ہے
دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات سے شہرت حاصل کرنے والے ابھرتے ہوئے سنگر محسن عباس حیدر کا گیت اڈی جا ایک دلچسپ فلیور ہے جو کہ تمام گانوںمیں منفرد ہے