پاکستان میں پی ایس ایل کی طرز پر کرکٹ کو فروٖغ دینے کی کوشش جاری رکھیں گے :سربراہ پی سی بی آیگزیکٹو کمیٹی
لاہور (یس اُردو) پی سی بی آیگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی ہار کا نزلہ ہمیشہ پی سی بی پر گرتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونا المیہ ہے ۔ الحمراآرٹس کونسل لاہور میں کتاب کی تقریب رونمائی میں پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونا المیہ ہے ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ بورڈ میں پاکستان سپر لیگ کی شدید مخالفت ہوئی لیکن پی ایس ایل کی طرز پر کرکٹ کے ڈھانچے کو فروغ دینے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ میں جان پڑی ۔ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی ہار کا نزلہ ہمیشہ پی سی بی پر گرتا ہے ۔ کرکٹ کا ڈھانچہ ریگولرائز کرنے کی ضرورت ہے ، نجم سیٹھی کے مطابق پڑھنے والے بچوں کو کرکٹر بنانے کا رجحان بہت کم ہے ۔ گلی محلے میں کھیلنے والے بچے کرکٹ کیلئے مل رہے ہیں