موسم سرما کے آتے ہی شہر کراچی میں بھی نہ صرف خشک میوہ جات بلکہ سردی سے بچنے کے لئے چائے کے ہوٹلوں اور سوپ کے ٹھیلوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے ۔
آخر کارکراچی میں سردی آ ہی گئی اور سرد ہواؤں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ موسم خنک کیا ہوا شہری رات کو چائے ، سوپ اور سردیوں کے دیگر سوغات سے لطف اندوز ہونے گھروں سے نکل پڑے ۔موسم سرما کے آتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں خوش میوہ جات ،سوپ اور چائے کے ہوٹلوں پر بھر پور رش نظر آتا ہے۔