وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں، کول پاور پراجیکٹ کی تیز رفتار تکمیل سے نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چین کے سفیر سن ویڈانگ اور قونصل جنرل یوبورن کے ہمراہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا ،چینی ماہرین نے انہیں منصوبے کےبارے میں بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں پاکستان اور چین کی ترقی اور خوشحالی شامل ہے،ان سے دوست خوش مگر دشمن پریشان ہیں، سی پیک سے روزگار بڑھے گا اور اندھیرے دور ہوں گے۔
اس موقع پر چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کیلیے تشکیل دئیے گئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے آزمائشی مشقوں کا مظاہرہ کیا،چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کی تکمیل دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور خوشحالی کے نئے باب کھولے گی، وزیراعلیٰ نے چینی ورکرز میں تحائف تقسیم کیے ۔