counter easy hit

مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث ملزم کا چالان جمع

سبطین کاظمی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت 3 جولائی کو ملزم کے خلاف فرد جعم عائد کرے گی

Collect challan of the took place in the murder case of Maulana Azam Tariq

Collect challan of the took place in the murder case of Maulana Azam Tariq

اسلام آباد: مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث ملزم سبطین کاظمی کے خلاف چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ۔ عدالت 3 جولائی کو فرد جرم عائد کرے گی۔ مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث ملزم سبطین کاظمی کوانسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف چالان پہلے ہی پیش کیا جاچکا ہے جس پر عدالت نے تین جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ اس موقع پر سبطین کاظمی کی جانب سے ایڈوکیٹ ذوالفقار نقوی نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا ۔ یاد رہے کہ ملزم سبطین کاظمی دوحا کے راستے لندن جاتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار ہوا تھا۔ دو ہزار تین میں تھانہ گولڑہ میں سبطین کاظمی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ۔ ملزم پر رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website