لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ٹی او فنانس کھاریاں فرض شناس اوردرددل رکھنے والے آفیسرہیں ،سابق صدریونین کی زیرقیادت ان کیخلاف ہونے والااحتجاج غلط فہمی کا نتیجہ تھا،ان خیالات کا اظہارصدراوکٹرائے ایمپلائزیونین لالہ موسیٰ اور ریاست علی انسپکٹرنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ اوکٹرائے ایمپلائزیونین افسران اور ملازمین کے درمیان پل کا کرداراداکرتی ہے اور ملازمین کے جو بھی چھوٹے موٹے مسائل ہوں یونین وہ مسائل ٹی او فنانس کھاریاں راجہ خالدمحمودسے ڈسکس کرتی ہے ،جس پر راجہ خالدمحمودبہترراہنمائی کرتے ہیں اور بے لوث طریقے سے ملازمین کے مسائل حل کرواتے ہیں ،کبھی کبھی مسائل حل ہونے میں تھوڑاوقت بھی لگ جاتاہے ،جب سے راجہ خالدمحمودنے چارج سنبھالاہے تحصیل آفس سے کسی آفیسرنے بھی کوئی جائزکام نہیں روکا،انہوں نے کہاکہ پنشن لینے والے ملازمین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے جوکہ یونین کے علم میں ہے ،اگراس زیادتی کا نوٹس نہ لیاگیاتو یونین کاوفدعنقریب ایدمنسٹریٹرٹی ایم اے کھاریاں سے ملاقات کرکے ان کے نوٹس میں لائے گا۔