کندھ کوٹ کے قریب بائی پاس پر 2 بسوں اور کار کے تصادم میں کم از کم 6افراد جاں بحق اور22 زخمی ہو گئے، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی افراد میں4 افراد کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر کشمور حفیظ الرحمان کے مطابق حادثےکا شکار ایک بس کراچی سے ڈی جی خان جبکہ دوسری کوہاٹ سے کراچی آرہی تھی ۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثےمیں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔