خورشید شاہ کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرنا حکومت کا کام ہے، معاملے پر ڈیل ہوئی، خوفزدہ ہوئے یا پھر جان چھڑائی گئی، سابق صدر واپس نہ آئے تو حکومت ذمہ دار ہو گی، خدا کرے جمہوریت پر مک مکا نہ ہو۔
سکھر: (یس اُردو) میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کو سپریم کورٹ کے بجائے حکومتی فیصلہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ معاملے پر ڈیل ہوئی یا حکومت خوفزدہ ہوئی یا پھر اس نے جان چھڑائی ہے۔ خورشید شاہ نے پرویز مشرف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلہ آتے ہی اسپتال میں آکسیجن بھی اتر گئی۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کی جمہوری حکومت ختم کی تھی، سابق صدر سمیت آئین توڑنے کے تمام ذمہ داروں پر آرٹیکل سکس لگنا چاہئے