کولمبو : سری لنکا اور بھارت کے درمیان جاری 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کولمبو میں جاری ہے۔
آج میچ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 50 رنز 2 وکٹوں پر دوبارہ شروع کی، تو ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور 180 رنز پر 7 آئوٹ ہوگئے۔
اس مشکل گھڑی میں امت مشرا آئے، جنہوں نے چتیشور پوجارا کا بھرپور ساتھ دیا، چتیشور پوجارا جو انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے، انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 135 رنز کے اسکور پر ناٹ آئوٹ ہیں۔
جبکہ امت مشرا نے 59 رنز کے اسکور پر آئوٹ ہوئے، ان دونوں کے درمیان آٹھویں وکٹ پر 104 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم لنکن بولرز کی جانب سے دھمیکا پراساد نے 4وکٹیں حاصل کیں۔