پیرس : بلیک ڈے کے حوالے سے پاکستانی ایمبیسی میں یوم سیاہ کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری بہن بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ….۔ نیناخان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو حتمی شکل دینی ہوگی اب اور کہاں تک قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا جائے گا جن میں بچے بوڑھے جو ان بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کا نشانہ بن رے ہیں کئ بچے یتیم جن کا کوئی پرسان حال نہیں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں بیوہ عورتیں محنت و مشقت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رئ ہیں خدارا میری یونائڈیڈ نیشن سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلائے اور بھارت ارت کے ظالمانہ اور غاسبانہ چنگل سے کشمیری عوام کو آزاد کرے…..۔