counter easy hit

ہانگ کانگ میں رنگا رنگ برائیڈل فیئر کا انعقاد

Colorful Bridal Fair held in Hong Kong

Colorful Bridal Fair held in Hong Kong

ہانگ کانگ…….ہانگ کانگ میں چینی سالِ نو کی تیاریاں عروج پر ہیں اسی سلسلے میں ایک رنگا رنگ برائیڈل فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے دلکش اور جدید عروسی ملبوسات میں ریمپ پر جلوے بکھیر کر شو کوچار شاند لگا دئیے۔
معروف چینی ڈیزائنروں سے لے کر بین الاقوامی برائیڈ ل ویئر فیشن ڈیزائنروں کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کر کے جب ماڈلز ریمپ پر جلوۂ گر ہوئیں تو دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔ہانگ کانگ کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونیوالے اس برائیڈل فیئر میں دلہنوں کے لباس سے لے کر میک اپ اور اسٹائلنگ کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا جو یقیناًان کی خوبصورتی کومزید نکھار رہا تھا۔