واشنگٹن ….سردی کے موسم کا صحیح لطف اُٹھانے کیلئے امریکہ میں برف کا قلعہ تعمیر کر لیا گیا ہے جس کے دروازے گزشتہ روز عوام کیلئے بھی کھول دئیے گئے ہیں۔
امریکی ریاست یوٹا میں برف کی قلمون سے تیار کردہ یہ دیدہ زیب برفیلے قلعے میں ہزاروں رنگ برنگی روشنیاں لگائی گئی ہیں جو برف میں رنگ بکھیرتے ہوئے منظر کو چار چاند لگا رہی ہیں۔ 12.5ٹن کے اس دیوہیکل قلعے کی تعمیر میں45ہزار برف کی قلمیں استعمال ہوئی ہیں جبکہ اس قلعے کی دیواروں کی موٹائی 10فٹ ہے ۔تاریکی میں ستاروں کی نگری کا منظر پیش کرتے منفی 29ڈگری سینٹی گریڈ میں پوری شان و شوکت سے کھڑے اس قلعے میں مقامی افراد کی بڑی تعداد کیساتھ سیاح بھی پہنچ رہے ہیں ۔
انتظامیہ کے ایک اندازے کے مطابق اس سال مِڈ وے آئس کاسل کا رُخ لگ بھگ 75ہزار افراد کرینگے۔