ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران اب تک 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے اور اس دوران بڑی تعداد میں اہم گرفتاریاں بھی ہوئیں جب کہ انٹیلی جنس ادارے حالیہ واقعات کے پیچھے نیٹ ورکس بے نقاب کرنے میں پیشرفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں سرحد پارسے تعاون کے روابط موجود ہیں جس پر گزشتہ رات افغان بارڈرسیکیورٹی وجوہات کی بنا پربند کردیا گیا تھا اور اب افغانستان سے کسی کو بھی غیر قانونی طور پر داخل نہیں ہونے دیں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پرنشانہ بنایا گیا ہے کیوں کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہورہی ہے اور وہاں سے مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے، افغان حکومت کو دی گئی فہرست میں شامل دہشت گرد طویل عرصے سے سرحد پارچھپے ہوئے ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 40
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276