لاہور(نمائندہ خصوصی) ماضی کے اداکار لاڈلا کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئے۔ اداکار لاڈلا کی لاش میو اسپتال لاہور کی ایمرجنسی کے باہر زمین پر گیارہ گھنٹے سے زائد لاوارثوں کی طرح پڑی رہی۔
ذرائع کے مطابق اداکار لاڈلا کی لاش پر کیڑے مکوڑے رینگتے رہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے لاش اٹھاناگوارانہ کیا۔ جیو نیوز کے پہنچنے پر اسپتال انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور عملہ لاش اندر لےگیا۔