کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے شمالی بحیرہ ِعرب میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کرکےپاکستان نیوی فلیٹ کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیاہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل عارف اللہ حسینی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ بحری سرحدوں، کریکس اور ساحلی علاقوں کی مسلسل کڑی نگرانی کر رہی ہے،جنگی جہازوں پر تعینات آفیسرز و سیلرز کے حوصلے اور عزم قابل تعریف ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پاک بحریہ پیشہ وارانہ لحاظ سے قابل اور با صلاحیت فورس ہےاور دشمن کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ایڈمرل عارف اللہ حسینی کامزید کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اورخطے میں امن و خوشحالی کا خواہش مند ہے۔لیکن کوئی جارحیت ہوگی تو اسکا منہ توڑجواب دیا جائےگا