پیرس (اے کے راؤ سے) صدر پاکستان عوامی تحریک سپین و جنرل سیکریٹری PAT یورپ چوھدری محمد اقبال نے کہا ہے کہ دھاندلی پر قائم کمیشن خور جوڈیشل کمیشن کا الیکشن کو صاف شفاف دے کر کلین چٹ دینا حسب خیال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے وقت ہی قوم کو بتا دیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف شفاف قرار دے کر کلین چٹ دینے کے لیے بنایا گیا ہے اور رزلٹ آپ کے سامنے ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قادری کل بھی ٹھیک تھے اور آج بھی ٹھیک ہیں۔
چوھدری محمد اقبال نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر بغلیں بجانے والے اور خصوصا” اوورسیز پاکستانیوں کو اس کمیشن کی حقیقت سانحہ ماڈل ٹاون کمیشن رپورٹ کے تناظر میں دیکھنے چاہیے۔
انہوں کا کہنا تھا کہ سربراہ مملکت نے اپنے مطلب کی رپورٹ شائع کرانے کا حکم دینے میں چند گھنٹوں کی بھی تاخیر نہیں کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم کمیشن کی رپورٹ کب شائع ہو گی۔