وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی تشکیل مطلوبہ تقاضے پورے ہونے کے بعد کی جائے گی، چیئرمین سینیٹ کو سربراہ بنانے کی تجویزمناسب نہیں تھی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) اسحاق ڈار کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن کا قیام وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض حلقوں نے چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی تجویز دی تھی، لیکن چیئرمین سینیٹ کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کی تجویزمناسب نہیں تھی۔