سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) آفیسر شاہی کی کاہلی اور کام نہ کرنے کے قصے تو زبان زد عام ہیں لیکن ایسے وقت جب ہر طرف اپنے مفاد اورضرورت سے ہٹ کردوسروں کے لیے کام کرنا ناممکن نظر آتاہے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اپنی ضرورت اور ڈیوٹی سے زیادہ کام کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں سرائے عالمگیر میں پہلی بار تعینات ہونے والے نوجوان اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ کا شمار بھی ایسے ہی آفیسرز میں ہوتاہے اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ نے چارج لیاتو انہوں نے آفسر شاہی کی عام ڈگر سے ہٹ کر کام کا آغاز کیااور شہر کے مسائل اور لوگوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے وہ کام کر دیے جن کا ماضی میں سوچنا بھی محال تھا ، آج نہرکنارے کینال ویو پارک فارغ اوقات میں لوگوں کے بیٹھنے کی بہترین جگہ ہے دیگر کوئی تفری مقام نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں بچوں اور خواتین کے لیے بھی کسی نعمت سے کم نہیں جبکہ پبی فاریسٹ پارک جوکہ اپنی نوعیت کا منفرد اور بڑا پروجیکٹ ہے جس کی افتتاحی تقریباآج ہونی ہے اورآج عوام کے لیے کھول دیا جائے گا بڑا پروجیکٹ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام ابھی بھی جاری ہے پبی فاریسٹ پارک نا صرف سرائے عالمگیر جہلم،کھاریاں، لالاموسے گجرات سمیت راولپنڈی اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے بھی بہترین تفری گاہ ثابت ہوگا، یہ سب کام اے سے شعیب نشوانہ نے ذاتی دلچسپی سے دن رات ایک کرکے مقامی مخیرحضرات کے تعاون سے مکمل کیے ہیں جو اب قومی اثاثہ بن چکے ہیں جس سے ثابت ہوا کہ مسلہ فنڈز کا نہیں بلکہ جذبے کا تھا جسے کام میں لاکر اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھا ،عوام ان سہولیات سے کتنا استفادہ کرتے ہیں ان کو مذید بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں یا یہ سلسلہ یہیں پر روک جائے گا اس بات کا فیصلہ تو آنے والا وقت کریگا لیکن یہ حقیقت ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ کی کوششوں سے عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیرملی اور انہوں نے سرائے عالمگیر کی کی خوبصورتی کے حوالے سے تارٰیخ اپنے نام کر لی ہے ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اہلیان تحصیل یہ کہنے پرمجبور ہیں ویلڈناسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ۔