پنجاب کا بلدیاتی نظام 16 سال کے طویل عرصے بعد بحال ہو گیا، تمام ڈی سی او اب ڈپٹی مئیر کے عہدوں پر فائز ہوگئے ، مئیر اور لارڈ مئیر نے بھی اپنا چارج سنبھال لیا، آج سے عوام کے منتخب کردہ نمائندے عوام کی خدمت کا بیٹرہ سنبھالیں گے۔
ڈپٹی کنٹرولر سسٹم اب ختم ہوا، 16 سال کی ایک طویل مدت کے بعد2013 کے ایکٹ کے تحت کمشنری سسٹم بحال ہوگیا، لارڈ مئیر ، مئیر اور ڈپٹی کمشنر نے اپنا چارج سنبھال لیا ، عوام میں سے ہی عوام کے منتخب کردہ نمائندہ عوامی خدمات سرانجام دیں گے ، نئے افسران کی نئی مارکنگ ہونے لگی ۔دفاتر میں کام تیزی سے چلنے لگا، افسران اور ورکرز کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام ملک میں ایک تبدیلی کا باعث بنے گا اور اس پر وہ اپنے آنے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہیں ۔ایک طرف نظام میں تبدیلی تو وہیں دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کے آفس کے باہر لگی پرانی نیم پلیٹ ہٹا دی گئی ۔ مختلف یو سیز کے جو نمائندے عوامی کام نہ کر سکے امید آنے والے یہ نئے افسران ان رکے ہوئے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔