تمام وزارتیں اور محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ، تمام زیر تکمیل منصوبوں کو بروقر مکمل کیا جائے : شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارتوں اور محکموں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے تاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے تمام بڑے منصوبوں کے لئے 31 مارچ 2018 کی ڈیڈ لائن کی پاسداری کی جاسکے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود کارکردگی ، شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے ماتحت وزارتوں ، محکموں، ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور منصوبوں میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی تمام وزارتوں کے انچارج ، وزرا، وزیر مملکت سے ملاقات کر کے محکموں کے متعلق مسائل سے بھی آگاہی حاصل کریں گے۔