counter easy hit

امتحان میں اچھے نمبر نہ لینے پر باپ نے ڈانٹا، بیٹی نے خودکشی کر لی

commits suicide

commits suicide

امتحان میں اچھے نمبر کیوں نہ لئے۔ باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر 16 سالہ لڑکی نے ہوٹل سے کود کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
لاہور: (یس اُردو) ڈاکٹر طارق محمود کی فیملی ڈی جی خان سے لاہور آئی تو سیر کرنے مگر بیٹی کی جدائی کا غم ہمیشہ کیلئے ان سے وابستہ ہو گیا۔ فیملی ممبرز ایجرٹن روڈ کے ہوٹل میں کمرہ نمبر 146 میں دو روز سے مقیم تھے۔ امتحان میں اچھے نمبر کیوں نہ لئے باپ نے سولہ سالہ بیٹی کو ڈانٹا تو لاریب ہوٹل کی چھٹی منزل سے کود گئی۔ لاریب کو تشویش ناک حالت میں گنگا رام اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ بیٹی کی جدائی پر باپ غم کی تصویر بن گیا اور بیٹی کے انتہائی اقدام کو ماننے سے انکار کرتا رہا۔ لاریب کے والدین کی درخواست پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بغیر لاش ورثا کے حوالے کر دی جسے لے کر وہ آبائی شہر ڈیرہ غازی خان روانہ ہو گئے