لاہور (یس ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت ہوا جسمیں فیصلہ کیا گیا کہ صرف وہی طلبا پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ممبر بن سکیں گے جنکی عمر 30 یا اس سے کم ہو گی اور جو اس وقت عہدیداران اس سے زیادہ عمر کے ہیں ان کو عزت و احترام کے ساتھ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن میں شامل کیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پی ایس ایف کسی بھی تقرری کا نوٹیفکیشن صوبائی قیادت کی مشاورت کے بغیر نہیں کرے گی۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ نوجوان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پارٹی انکو ملکی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تمام مواقع فراہم کرے گی۔