counter easy hit

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

Committee to investigate the attack on Quetta police training college

Committee to investigate the attack on Quetta police training college

کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اعتزاز گوہرایا ہوں گے جو حملے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی

کوئٹہ:کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج حملے کی تحقیقات کے لئے حکومت بلوچستان نے کمیٹی تشکیل دیدی ۔ پولیس نے دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ تحویل میں لے لیا ۔

کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اعتزاز گوہرایا ہوں گے جو حملے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی ۔ کمیٹی میں ایف آئی اے اور دیگر تحقیقات کرنے والے اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ کے مطابق ٹریننگ کالج حملے میں ملوث دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جس میں کلاشنکوفیں اور گولیاں تحویل میں لی گئی ہیں ۔

پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں تربیت مکمل ہونے کے باوجود اہلکاروں کو جانے کیوں نہیں دیا گیا ، کس نے حکم جاری کیا ، کیا اے آئی جی کا زبانی حکم اتنے بڑے سانحے کا سبب بنا ۔

بعض اہلکاروں کا گمان ہے کہ شاید انہیں اسلام آباد دھرنے میں ڈیوٹی کے لیے روکا گیا ۔ بعض اہلکاروں نے بتایا کہ افسروں کو بھی علم نہیں تھا کہ انہیں کیوں واپس بلایا گیا ہے ۔ ہسپتال میں زیرعلاج زخمی اہلکار طبی سہولتوں سے بھی مطمئن نہیں ۔

پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ کے کیڈٹس کی واپسی ایک بڑا سوال بن چکی ہے ۔ جس کا ابھی تک واضح جواب نہ ملنے سے مزید بہت سے سوال پیدا ہوگئے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website