پیرس (اے کے راؤ سے) پیرس کے شمالی مضافات کے شہر لاکورنیؤ جسے بلا شبہ فرانس کا ساوتھ آل کہا جا سکتا ہے، کے کیمونسٹ مئیر ” Gilles Poux ” کی جانب سے مسلمانوں کے لیے اوپن ائیر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں الجزائیر ،مراکش ،تیونس ، مروشش اور افریکن مسلم کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن کے وفد نے صدر چوھدری محمد اعظم کی سربراہی میں شرکت کی۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر برائے یورپ و فرانس حاجی محمد اسلم بھی شامل تھے۔ ٹرین ، ٹرام ،میٹرو اور بسوں سے مزؔین تقریبا” 43 ہزار آبادی کے اس شہر میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد اور بزنس میں کنٹرول کی وجہ سے اسے ساوتھ آل سے تشبہی دی جاتی ہے۔اسی شہر میں منہاج القرآن فرانس انٹرنیشنل کا مین مرکز ، فرانس کی مرکزی امام بارگاہ ، مروشش کے مسلمانوں کی مرکزی مسجد اور دیگر ممالک کے سنٹرز ہیں۔ حال ہی میں مئیر ” Gilles Poux ” نے 3703 میٹر جگہ ایک جامعہ مسجد کے لیے مختص کی ہے ،جس کے لیے لاکونیو کی تمام مسلم ممالک کی تنظیمات سے لوگ لیے ہیں۔ منہاج القرآن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون اس تنظیم میں بطور نائب صدر ہیں۔