اسلام آباد…..ایف بی آر نے کمپنیوں کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ،اب کمپنیاں 21جنوری تک گوشوارے جمع کراسکتی ہیں ۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنیوں کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔ َیکم جنوری 2015سے 30جون 2015تک ٹیکس ائرکی حامل کمپنیاں 21جنوری تک گوشوارے جمع کراسکتی ہیں۔