counter easy hit

فارن ایکسچینج کمپنیوں کیلئے مینول جاری

companies

companies

ترسیلات زر میں اضافے اور ایکسچینج کمپنیز کی سہولت کے لئے اسٹیٹ بنک نے فارن ایکسچینج کمپنیوں کا مینول جاری کر دیا۔
کراچی: (یس اُردو) مرکزی بنک نے فارن ایکسچینج کمپنیوں کے لئے مینول جاری کر دیا ہے۔ مینول کے مطابق ڈھائی ہزار سے زیادہ ڈالرز کی خریداری پر پاسپورٹ کی کاپی دینا ہو گی۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیاں اے ٹی ایم مشینز کی تنصیب اور عوام سے یوٹیلٹی بلز بھی وصول کر سکیں گی۔
صدر فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے ترسیلات زر میں اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنکس ڈالرز کی خریداری پر حکومت سے 6 روپے کمیشن لیتے ہیں جبکہ ایکسچینج کمپنیاں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کرتیں اس لئے اگر حکومت مرعات دے تو ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔