امریکا کی متعدد انشورنس کمپنیوں کی جانب سے سعودی بینکوں اوربن لادن خاندان کی مختلف کمپنیوں کے خلاف نائن الیون کے ہرجانے کا مقدمہ درج کرادیا گیا ، مقدمے میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Compensation case on Saudi banks and bin Laden family
نیویارک کی عدالت میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حملوں میں سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد کی ، عدالت انہیں سعودی عرب سے خون بہا دلوائے۔ مقدمے میں سعودی عرب کے 2 بینکوں الراجحی بینک اور نیشنل کمرشل بینک کے علاوہ بن لادن خاندان کے مختلف کمپنیوں کو نائن الیون حملوں میں مدد فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے 4 ارب20 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، یہ رقم نائن الیون کے متاثرین کو ادا کی جائے گی۔