counter easy hit

سری لنکا سے مقابلہ، پاکستان ٹیم کی 3 گھنٹے تک پریکٹس

جمعے کو کارڈف میں پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن کارڈف شہر سے باہر نیو روڈ گرائونڈ پر ہوا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹسمینوں پر سخت محنت کی۔سری لنکا سے Competition ,from, Sri Lanka, Pakistan, team, practice, up, to ,3 ,hoursمقابلے سے قبل  تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ مکی آرتھر ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کے ساتھ مصروف رہے ۔ محمد حفیظ کوچز کی تمام تر توجہ کا مرکز تھے۔جمعرات کو بارش کے بعد جمعے کو دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ اس لئے کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کے سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کیا۔ گرانٹ فلاور محمد حفیظ اور بابر اعظم کے ساتھ طویل ڈسکشن میں مصروف دکھائی دیئے۔

وہاب ریاض کی جگہ آنے والے رومان رئیس بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔کارڈف کی پچ پر گھاس ہے اور سیم بولروں کے لئے سازگار ہے اس لئے پاکستان شاداب خان کی جگہ اور اضافی پیس بولر کو کھلا سکتا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website