دھابیجی میں 2 روز قبل بجلی کے بریک ڈاؤن سے پھٹنے والی پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی گئی۔ مین رائزنگ نمبر 5 سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کے بعد کراچی کو پانی کی فراہم شروع کردی گئی ہے۔ مرمت کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے عملے کو شاباش دی ہے اور بحرانی صورتحال میں تعاون پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ دو روز قبل دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72انچ کی پائپ لائن پھٹنے سے دو کلومیٹرکا علاقہ زیرآب آگیا تھا۔ لائن کی مرمت کے دوران متبادل لائنوں سے شہر کو پانی فراہم کیا جاتا رہا۔