پاکستان ریلوے میں سی بی اے یونین کے انٹرنل الیکشن کےلئے پولنگ مکمل
اسلام اآباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان ریلوے سی بی اے یونین کے انٹرنل الیکشن کے سلسلے میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے زیر انتظام پاکستان ریلوے سینٹرل ڈیزل لوکوموٹیوز ورکشاپ راولپنڈی اور ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد میں سینکڑوں ملازمین نے اپنے پسندیدہ گروپوں کے امیدواروں کو ووٹ دیکر حق رائے دہی استعمال کیا ووٹنگ انتہائی پرامن ماحول میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رھی۔ ریلوےکی سات مزدور تنظیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا ریلوے ورکشاپ۔ کیرج فیکٹری۔ لوکو موٹیوز فیکٹری رسالپور۔لوکو موٹیوز فیکٹری جہلم۔ وزیر آباد۔ لاہور۔حیدرآباد۔کراچی اور دیگر شہروں میں 35ہزار سے ذائد ووٹرز نے ووٹ کا استعمال کیا صرف اسلام آباد میں کیر ج فیکٹری میں 1200 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیاریلوے ورکرز یونین گزشتہ کئی سالوں سے سی بی اے رھی ھےاس بار ریلوے ورکرز یونین چاند۔الائنس گروپ تارے اورآزار گروپ پھول کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے تھےریلوے ورکرز یونین چاند گروپ کے 6 امیدوار پہلے بلامقابلہ جیت چکے ہیں الیکشن کے موقع پر ریلوے افسران نے ملازمین کو ھر ممکن سہولیات فراہم کیں اور ملازمین بلا روک ٹوک اپنی مرضی سے ووٹ کے لیے جاتے رھے۔ملازمین کی سہولت کے ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل ورکشاپ میں ڈی ایس ایم شاپ اور ٹرک شاپ کے پولنگ اسٹیشن پر انتخابات کے موقع پر انتظامیہ اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی تھی اور کسی بھی قسم غیر مطلقہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کا داخلہ ممنوع رھا۔اس موقع ریلوے یونینوں کے راہنمائوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کے لئے مزدور اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے اس مقصد کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت سے عملدرآمد کروانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی