لاہورکےتعلیمی اداروں میں خصوصی طلباءوطالبات کے لیے کوٹہ تومقرر ہے مگر انہیں مطلوبہ سہولتیں میسر نہیں ہوتیں، کینئرڈ کالج نے بصارت سے محروم طالبات کو کمپیوٹر لیب اورلائبریری سمیت دیگر سہولتیں دے کر ایک نئی روایت قائم کردی۔
کنیرڈ کالج لاہورمیں بی ایس آنرز کی باہمت طالبات نارمل اندازمیں تعلیم حاصل کر رہی ہیں،نوٹس تیارکرنا ہوں یاہو کتابوں کا مطالعہ،ان کے لیے سہولتیں موجود ہیں جبکہ ٹائم رائٹر مشین نوٹس کی تیاری میں ان کی مددگار ہے،طالبات کہتی ہیں کہ امتحانات کے دوران بھی اگر رائٹر مشین مل جائے تو مزید آسانی ہوجائے۔
کالج انتظامیہ نے بتایا کہ مختلف کورسز میں بصارت سےمحروم 27طالبات زیرِتعلیم ہیں،دوسرے شہروں سےتعلق رکھنےوالی ان طالبات کومفت تعلیم کے ساتھ،کھانااوررہائش بھی مہیا کی جا رہی ہے۔
بصارت سے محروم طالبات کہتی ہیں کہ دوسرے تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی طلباءوطالبات کو سہولتیں مل جائیں تو وہ ملکی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتےہیں۔