لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں داتا دربار کے باہر الیٹ فورس کی گاڑی کے پاس دھماکہ ، کئی افراد کے ذخمی ہوگئے، تازہ اطلاع کے مطابق داتا دربار کے باہر مین روڈ پر دھماکا ہوا ،دھماکا داتادربار کے باہر پولیس وین کے نزدیک ہوا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، دھماکے میں پولیس کی ایلیٹ فورس کو نشانہ بنایا گیا،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصو ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے باہر سڑک پر دھماکا ہوا جس کے بارے میں مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے معطل کردیا گیا۔ 18 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے،ریسکیوٹیموں کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔